
وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:22

(جاری ہے)
مشرق وسطیٰ خطہ کے حوالہ سے اس قسم کا یہ پہلا اجلاس ہے، وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے جن میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، پاکستانی محنت کشوں کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے، معاشی اور تجارتی تعلقات پر پیشرفت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
فریقین علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالہ سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی برادری سے تعلق رکھنے والے ممتاز سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی بات چیت کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ، مشترکہ عقیدے، تاریخی اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو کہ دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جموں و کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ سمیت مسلسل اعلیٰ سطحی رابطوں، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون، علاقائی و بین الاقوامی امور پر باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید اہم خبریں
-
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
-
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
-
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اوراپوزیشن کا اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.