انشاءاللہ بھارت کیخلاف ضرور جیتیں گے: عمران خان

ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ،بھارت کیخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے: وزیراعظم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:43

انشاءاللہ بھارت کیخلاف ضرور جیتیں گے: عمران خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اکتوبر 2021ء ) وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت ٹاکرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قریبی رفقاء سے کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 69 سالہ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے بھارت کیخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔