Live Updates

اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،لیاقت خٹک

پرویز خٹک کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے،مگر سیاسی راستے جدا ہیں، ایک دو روز میں اگلے لائحہ کا اعلان کرونگا،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:58

اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،لیاقت ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک نے کہا کہ اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے،مگر سیاسی راستے جدا ہیں، ایک دو روز میں اگلے لائحہ کا اعلان کرونگا،جو دوست ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ہم بھی انہی دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،احد خان خٹک تحصیل نوشہرہ سے تحصیل الیکشن لڑے گا کارکنان تیاریاں شروع کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ شب نوشہرہ کے علاقہ کنہ خیل میں حسنین خٹک کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسہ عام اور میڈیا کے نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق تحصل ناظم اور لیاقت خٹک کے فرزند احد خان خٹک، سابق ناظم مانکی شریف اور لیاقت خٹک کے داماد رحمان خٹک،سابق صدر انجمن تاجران نوشہرہ خالد خان آفریدی،معتصم بااللہ، ظہور کاکا خیل بھی موجود تھے، لیاقت خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہمارے نوشہرہ کے قریبی دوستوں نے کے پی کے ہاوس میں ایک جرگہ منعقد کیا جس میں میرے اور میرے بھائی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین راضی نامہ کروایا گیا، تاہم یہ راضی نامہ خاندانی تھا اس صلح کا تعلق ہر گز ہمارے سیاسی سرگرمیوں سے نہیں، لیاقت خٹک نے کہا کہ پہلے کی طرح میرے اور میرے بھائی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین سیاسی اختلافات جاری رہے گے، سیاسی راہیں ہم دونوں بھائیوں کے پہلے کی طرح جدا جدا ہیں، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ ہم نے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں،لیاقت خٹک اپنے کارکنان اور نوشہرہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا،تاہم اس سے پہلے اپنے دوستوں اور رفقاوں کو اعتماد میں لونگا جو بھی فیصلہ کرونگا اپنے دوستوں اور رفقاوں کے مشاورت سے کرونگا،جن دوستوں نے میرے اور میرے بیٹے کی خاطر ہمارا ساتھ دیا تھا اور دیا ہے انہی دوستوں کو ساتھ لے کر آگے چلے گے،لیاقت خٹک نے مزید کہا کہ کارکنان تیاریاں شروع کرے کیونکہ تحصیل نوشہرہ سے احد خان خٹک تحصیل کا الیکشن لڑے گے، انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تحصیل الیکشن میں اپنے مخالفین کو عبرتناک شکست دو چار کرے گے، اس موقع پر احد خان خٹک، رحمان خٹک، خالد خان آفریدی، حسنین خٹک اور معتصم بااللہ نے بھی جلسے سے خطاب کئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات