چاچا کرکٹ کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹ نہ مل سکی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:25

چاچا کرکٹ کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹ نہ مل سکی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) چاچا کرکٹ کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹ نہ مل سکی۔کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات میں اپنے تمام ذرائع استعمال کر لیے تاہم مجھے پاک بھارت کرکٹ میچ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی کہ انہیں ٹکٹ فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ چاچا کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ اور تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے ۔