
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی
ہم نے حکومت کاساتھ جمہوریت بچانے کیلئے دیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
اتوار 24 اکتوبر 2021 12:40

(جاری ہے)
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں غریبوں کے لئے کچھ کریں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کاساتھ جمہوریت بچانے کیلئے دیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورفوج کوہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پرہوناچاہئے، اگرقوم کو ضرورت ہو تو قبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر سب کو بے چینی ہے، ملک کے حالات بہت خراب ہیں ، مہنگائی بہت ہوگئی ہے ،بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ سے ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے انتظام کرے تاکہ لوگ زندہ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کی تیاری شروع نہیں کی، تعلیم کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے، ووٹ نہیں بولے گا تو سڑکیں بولیں گیں، ہم نے حکومت سے کوئی تنظیمی مطالبات نہیں کئے تھے۔اگر ہمارے کارکنان لاپتہ ہیں تو یہ ہمارا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.