
اہلیہ گورنر پنجاب نے پنجاب بھر میں ’’بر یسٹ کینسر آگاہی مہم‘‘کا باقاعدہ آغاز کر دیا
اکتوبر کو گور نر ہائوس لاہور میں منعقدہ مر کزی تقر یب میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی شر یک ہوں گی‘ پروین سرور
منگل 26 اکتوبر 2021 20:16

(جاری ہے)
اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بر یسٹ کینسر آگاہی مہم کا آغاز کرد یا ہے جس کے تحت اب تک گور نمنٹ ڈگری کالج اسلام پورہ لاہور،گور نمنٹ ڈگری کالج چونا منڈی اورگور نمنٹ ڈگر ی کالج شاہ کوٹ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں باقاعدہ تقر یبات کا انعقاد کر چکے ہیں جس میں ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی کثیر تعداد میں شر یک ہوئیں ہیں ۔
بیگم پروین سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بر یسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے لیے وہ کام نہیں ہوتا رہا جس کی ضرورت ہے اور آج پاکستان ایشا میں بر یسٹ کینسر کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ بر یسٹ کینسرمیں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ خواتین خود کو اور آنیوالی نسلوں کو اس بیماری سے بچانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر یں ورنہ شاید پاکستان دنیا میں سب زیادہ بر یسٹ کینسر سے متاثر ہ ممالک میں شامل ہوجائے ۔ گور نر پنجاب کی اہلیہ اورپنجاب گر لز گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر پروین سرور نے کہا کہ پاکستان میںہر سال تقریبا 90ہزار خواتین اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں جبکہ تقریبا 40ہزار موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بیماری کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ آگا ہی کا نہ ہونا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میںآگاہی نہ ہونے کہ وجہ سے خواتین کو اس مرض بارے علم نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ خواتین نفسیاتی اور معاشرتی دبائو کی وجہ سے بیماریوں کو چھپاتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ خواتین میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز بہت کار آمد ثابت ہو رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.