سعودی عرب میں ممنوعہ مقامات پرسگریٹ نوشی کرنےپر پابندی عائد

بدھ 27 اکتوبر 2021 14:57

سعودی عرب میں ممنوعہ مقامات  پرسگریٹ   نوشی  کرنےپر پابندی عائد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) سعودی عرب میں ممنوعہ مقامات  پرسگریٹ نوشی  کرنے اور تمباکو نوشی کے لئے مخصوص مقامات پر 18 سال سے کم عمر کے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ  مخصوص مقامات پر تمباکو نوشی  نہ کی جائے،  خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت کے ماتحت قومی کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی نے کمپنیوں، اداروں، نجی اور عوامی  مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں تمباکو نوشی  کرنا منع ہے۔کمیٹی نے کہا  کہ تمباکو نوشی کے لیے مخصوص جگہ کی اونچائی کم از کم تین میٹر سے کم ہو، خودکار سسٹم سے بند ہونے والے دروازے نصب ہوں اور تمباکو نوشی کے لیے مخصوص جگہ  پر بیک وقت مقررہ تعداد سے زیادہ افراد جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمباکو نوشی کے لیے فی کس 1.40 مربع میٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے۔ متعلقہ مقام پر مصنوعی چھت کی صفائی آسانی سے کی جاسکتی ہو،اسی طرح فرش آگ نہ پکڑنے والے اور قابل صفائی مواد سے تیار کیا گیا ہو، متعلقہ مقام پر سلامتی کے تمام انتظامات ہوں اور عمارتوں میں آگ بجھانے کے  آلات دستیاب ہوں۔