
علماء کرام مساجد میں نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ آگاہی فراہم کریں، محکمہ صحت پنجاب
کورونا کے ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنائیں، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، 24 گھنٹوں پنجاب ڈینگی کے515 مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال مریضوں کی کل تعداد 11,655 ہوچکی ہے۔سیکرٹری صحت عمران بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 27 اکتوبر 2021
21:11

(جاری ہے)
گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 55، شیخوپورہ میں 9 اور بہاولپور میں 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز فیصل آباد اور حافظ آباد سے ڈینگی کے 7 جبکہ گوجرانولہ اور ننکانہ صاحب میں 6 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز اٹک سے ڈینگی کے 5، جبکہ جھنگ، جہلم اور ساہیوال سے 4 چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 11,655 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 8,668 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔ ڈینگی سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,264 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,286 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 978 مریض داخل ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,989 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیا گیاہے۔پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 2,264 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 1,286 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزیدکہاکہ خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 400,466 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 92,900 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1,666 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 65,296 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 10,033 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز لاہور میں 1132 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی بھی اپیل کی۔عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.