وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

پیر 1 نومبر 2021 19:31

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر ..
اسلام آباد۔1نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔  یکم نومبر2021ء) :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تا ہم اسلام آباد،  بالائی خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی04،کالام منفی02، اسکردو اور استور میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔