Live Updates

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان

آج ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ پر رائے لی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 6 نومبر 2021 16:17

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 نومبر 2021ء) : حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اپوزیشن نے اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا جس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی سے رابطے ہونے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے بیک ڈور رابطے بھی ہوئے ،ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین رابطہ ہوا جبکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کیلئے تیار ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ جلد پی ڈی ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ پر رائے لی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر لانگ مارچ شروع کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپسی لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مؤثر اقدامات کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جس کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس آج دوپہر ساڑھے تین بجے منعقد ہو گا۔ ہنگامی اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ پی ڈی ایم کے آج ہونے والے اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی شرکت کریں گے جبکہ محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیر پاؤ بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اور مولانا اویس نورانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پارلیمنٹ کے ہونے والے مشترکہ اجلاس سے متعلق بھی غور و خوص ہو گا۔ اجلاس میں دس نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں حکومت کی جانب سے مشترکہ اجلاس سے ای وی ایم، ای ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت اٹھارہ بل پاس کروائے جائیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ہوشربا گرانی کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ طور پر احتجاجی حکمت عملی تیار کرنے پر غور و خوص کیا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات