Live Updates

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دو بلز میں حکومت کو شکست کے بعد آج کے اجلاس میں بھی حکومتی بنچ کو شکست ہوگی ،سردار محمد یعقوب

اپوزیشن پارلیمان میں ایک پیج پر ہے اور مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، پی ڈی ایم رہنما

بدھ 10 نومبر 2021 23:36

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دو بلز میں حکومت کو شکست کے بعد آج کے اجلاس میں بھی حکومتی بنچ کو شکست ہوگی اپوزیشن پارلیمان میں ایک پیج پر ہے اور مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیارہ نومبر کے اجلاس میں بھی حکومت کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا جسکے بعد وزیر اعظم کو اپنی کرسی پر برا جمان رہنے کا کوئی آئینی و اخلاقی حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت نے ایک بار پھر بجلی کے نرخ بڑہاکر دو روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی پی ڈی ایم ہی لائیگی ملک میں فوری عام الیکشن کا اعلان کیا جائے تو حکومت کا پتہ لگ جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ نوٹس لے انہوں نے کہا کہ قوم میاں نواز شریف کے نظریئے اور بیانئے کے ساتھ کھری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پشت پناہی کرانے والے اب تو ڈسکہ کے الیکشن میں دھاندلی سامنے آنے کے بعد حکومت کی حمایت ترک کریں اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن میں ملک کے عوام کے ووٹوں کو اہمیت دینے کے بجائے ڈائریکٹ سلیکشن سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عالمی قوتوں کے ایماء پر انکی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے س پی ڈی ایم سلیکٹڈوزیر اعظم کی جعلی حکومت کے خلاف تحریک میں شدت لائیگی اور عوام کو موجودہ آٹا اور چینی چور حکومت سے نجات دلا کر رہے گے ریاست مدینہ میں چوروں کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے احتساب کے نام پر حکومت کا پورا ٹبر چوروں پر مشتل ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد دسمبر کے لانگ مارچ کے تاریخ اور اپنا لائحہ عمل طے کرکے حکومت کو گھر روانہ کرنے پر غور کریگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات