Live Updates

اپوزیشن جماعتوں میں قربت بڑ رہی ہے جو کہ نیک شگون ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

پی پی اور اے این پی کے پی ڈی ایم میں دوبارہ شمو لیت سے ملک میں جعلی حکومت کا خاتمہ نہایت آسان ہوجائیگا

جمعہ 12 نومبر 2021 23:28

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنما و پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں قربت بڑ رہی ہے جو کہ نیک شگون ہے پی پی اور اے این پی کے پی ڈی ایم میں دوبارہ شمو لیت سے ملک میں جعلی حکومت کا خاتمہ نہایت آسان ہوجائیگا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتوں سے برف پگل رہی ہے مجھے امید ہے کہ جلد پی پی جلد پی ڈی ایم میں ہمارے ساتھ ہوگی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک ہونا وقت کا تقاضا ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹ چیئرمین قومی اسمبلی کے سپیکر سمیت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں کے زیر غور ہے کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ عمران خان حالات کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی ہی کو توڑددینگے جس سے ہمارا مطالبہ حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دو بلز میں حکومت کو شکست سے حکومت کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہوگیا ہے اسی لیئے حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا ہم کسی صورت ای وی ایم مشین اور نیب آرڈینیس کو دونوں ایوانوں سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دینگے اپوزیشن پارلیمان میں ایک پیج پر ہے اور مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رہنے دیا جاتا تو آج ملک کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے انہوں نے کہا کہ ائندہ لوٹوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی گی نواز شریف کے خاتمے میں جہاں ہمارے مقتدر حلقوں کا ہاتھ تھا وہاں عالمی قوتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سترہ نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ عام ملک میں جمہوریت کیلئے ایک نئی طلوع ثابت ہوگی عوام بھر پور شرکت کرکے مہنگائی کے خلاف ریفرنڈم میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات