
دبئی ؛ پولیس میں ملازمت نہ دینے پر ایشیائی خاتون برہم ‘ پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی
31 سالہ ایشیائی خاتون کو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر جسمانی حملہ کرنے کے جرم میں تین سال قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی
ساجد علی
پیر 15 نومبر 2021
17:31

(جاری ہے)
متاثرہ نے بتایا کہ خاتون نے اسے لات ماری اور اپنے ہاتھوں سے مارا جب وہ ڈیوٹی آفیسر کے حکم کی تعمیل کر رہی تھی ، اس کے بعد خاتون کو زیر کر کے خواتین کے سیل میں منتقل کر دیا گیا ، اس کے بعد مقدمہ پبلک پراسیکیوشن اور پھر فوجداری عدالت کو بھیجا گیا ، مجرم کو جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں دبئی کی فوجداری عدالت نے 3 خواتین کو ایک آئی ٹی ماہر کو مساج کی پیشکش کرکے اپنی جانب راغب کرکے اپنے اپارٹمنٹ بلانے کے بعد لوٹنے اور اس پر حملہ کرنے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنائی ہے ، ان پر 2 لاکھ 84 پزار درہم جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا جب کہ عدالت نے ایک خاتون کو بری کر دیا ، جو واقعہ کے وقت اپارٹمنٹ میں موجود تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ کیس نومبر 2020ء کا ہے ، جب متاثرہ نے توسل کے ذریعے مساج کے لیے ایک مساج سینٹر سے رابطہ کیا ، متاثرہ شخص مالک سے رابطہ کرنے کے بعد ایک مساج سنٹر پہنچا لیکن بتائے گئے مقام پر پہنچ کر اس کا سامنا 4 خواتین سے ہوا جنہوں نے جنہوں نے پہلے تو یہ پوچھا کہ وہ کتنی نقدی لے کر جا رہے ہیں؟ جیسے ہی اس نے 200 درہم نکالے تو ان میں سے ایک نے اس کا پرس اور فون چھین لیا ، اس سے فون کو غیر مقفل کرنے کے لیے اس کا پاس کوڈ مانگا، اس شخص پر خواتین میں سے ایک نے اس وقت حملہ کیا جب اس نے اپنا پاس کوڈ شیئر کرنے سے انکار کیا ، اسے تھپڑ مارا گیا اور دھمکی دی گئی جب کہ دوسری عورت نے اس کے گلے پر چاقو رکھ کر اسے فون ان لاک کرنے پر مجبور کیا۔ متاثرہ شخص نے تفتیش کے دوران نے بتایا کہ افریقی خواتین نے اسے اپنے بینکنگ لین دین کے لیے ایک ایپ کھولنے پر مجبور کیا اور اس کے اکاؤنٹ سے 25 ہزار درہم مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے ، خواتین میں سے ایک نے اس کا بینک کارڈ چرا لیا اور 4 لاکھ 39 ہزار درہم پر مشتمل اس کے اکاؤنٹ سے مزید 30 ہزار درہم نکال لیے جب کہ خواتین نے اس کا فون بھی چرا لیا اور اگلے دن اسے چھوڑ دیا جس کے بعد اس شخص نے معاملے کی اطلاع اپنے بینک اور پولیس کو دی، جس کے بعد اسے پولیس نے مجرموں کی شناخت کے لیے طلب کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
سعودی عرب ، حج کے فرضی اور جعلی پیکجوں کی تشہیر ، چار چینی باشندے گرفتار
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.