ناردرن بائی پاس کے قریب مسافر بس اورٹرک میں خوفناک تصادم، 2افرادجاں بحق، 13 زخمی

جمعرات 25 نومبر 2021 15:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) ناردرن بائی پاس کے قریب ایران جانے والی بس اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2زائرین جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس پر ایران جانے والے زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ دھند کے باعث بس آگے جانے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس سوار دو زائرین جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، حادثے کے شکار بس میں زیادہ تر زائرین تھے، زائرین کراچی سے ایران کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افرادمیں ایک خاتون اوربس ڈرائیورشامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔بعد ازاں پولیس نے شدید دھند کے باعث ناردرن بائی پاس کو بند کردیا گیا، بائی پاس بند نہ ہونے کی صورت میں حادثات کا خدشہ تھا۔ حادثے کی شکار بس اور ٹرک کو بھی سڑک سے ہٹا دیا گیا ہے۔