عمران حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے،اسماعیل راہو

پہلے ہی مہنگائی سے عوام پریشان ہے اب پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے،وزیرجامعات سندھ

جمعرات 25 نومبر 2021 16:21

عمران حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے،اسماعیل راہو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) سندھ حکومت نے کہا ہے کہ عمران حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہی, جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، ہڑتال کی ذمہ دارعمران حکومت ہے۔اس ضمن میںصوبائی وزیر جامعات، بورڈ اور ماحولیات اسماعیل راہو نے کہاکہ پہلے ہی مہنگائی سے عوام پریشان ہے اب پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہی, پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگ دفاتر پہنچ نہیں سکتے پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں تباہی سرکار جب سے آئی ہے، بجلی بند گیس بند روڈ بند اوراہسپتال بند،چینی بند، روٹی بند ایک چیز کھلی رہتی تھی مگر پیٹرول پمپس وہ بھی بندہوگئے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ عوام سڑکوں پر نکلے پھر دیکھیں یہ بنی گالاکی مافیاز کیسے ختم ہوتی ہے۔گزشتہ روز حکومت نے عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور آج پیٹرول نہیں مل رہا۔ عوام کو پیٹرول ملے نہ ملے مگر وفاقی وزراء کو تو مفت میں مل جاتا ہے۔ انہیں عوام کی کیوں فکر ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کے بعد پیٹرول سمیت دیگراشیاعمران حکومت مہنگی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔