فی الحال پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں :مصباح الحق

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی، ثقلین مشتاق اور ان کے ساتھیوں نے اب تک اچھا کام کیا ہے: سابق کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 نومبر 2021 16:48

فی الحال پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں :مصباح الحق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈکپ میں مینجمنٹ نے بہترین کام کیا ،عمر کی کوئی بات نہیں، جو اچھا کرسکتا ہے اس کو چانس دینا چاہیئے۔ سابق کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ بنگلہ دیش میں وکٹیں اور کنڈیشنر تھوڑی مشکل ہوں گی ،محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا کھیلا ، باہر کی کنڈیشنز میں محمد عباس سے بہتر کوئی باؤلر نہیں ،ٹیم کی اچھی کارکردگی کا کریڈٹ بابراعظم اور ثقلین مشتاق کو جاتا ہے جنہوں نے آصف علی کو سپورٹ کیا ،یہ بات اچھی لگتی ہے۔

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ زبردست کھیلا ہے ، کرکٹ کلبوں کی پچز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جب کہ پنجاب میں سب سے بہترین سہولیات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب میں سکول کرکٹ پر اچھا کام ہورہا ہے، ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، ثقلین مشتاق اور ان کے ساتھیوں نے اب تک اچھا کام کیا، بابراعظم نے اچھے نتائج دیئے ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم انشااللہ دونوں میچزجیتے گی۔