میپکو کے ایک ہی روز میں 88بجلی چوروں کو 19لاکھ 24ہزار روپے جرمانے

جمعہ 26 نومبر 2021 12:50

میپکو کے ایک ہی روز میں 88بجلی چوروں کو 19لاکھ 24ہزار روپے جرمانے
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) : میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 88افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جنہیں ایک لاکھ16ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر19لاکھ24ہزارروپے جرمانہ اور3بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے۔میپکوذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں 6بجلی چوروں کو152518روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میں 19افراد کو323594روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں 6 صارفین کو128242روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 11بجلی چوروں کو241232روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 11بجلی چوروں کو251676 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 14بجلی چوروں کو268000روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 11صارفین کو 241000روپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج، بہاولنگر سرکل میں 3 صارفین کو85000روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 7بجلی چوروں کو233435روپے جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔