Live Updates

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق اور 411 نئے کیسز رپورٹ

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:00

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق اور 411 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق اور 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 411 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 300 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 92 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 704 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 886 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 593 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 935 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 41 ہزار 589 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 598 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 2 کروڑ 18 لاکھ 76 ہزار 689 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 53 ہزار 60 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 12 کروڑ 23 لاکھ 19 ہزار 215 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 98 لاکھ 44 ہزار 419 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 75 ہزار 97 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 620 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 876 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 15 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 888 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 830 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 601 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کٴْل 952 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 542 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 471 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 359 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 411 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات
>