
لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی کراچی کی لڑکی کا میڈیکل کروانے سے انکار
متاثرہ لڑکی نے کیس کی مزید پیروی سے بھی معذرت کر لی، عدالت سے پولیس کو زبردستی میڈیکل کروانے سے روکنے کی درخواست کر دی
محمد علی
منگل 30 نومبر 2021
00:17

(جاری ہے)
متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ وہ اب اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ کراچی کی ایک لڑکی کو لاہور آنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران کئی مرتبہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں بتایا گیا کہ وہ کراچی شہر کی رہائشی ہے اور آن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے لاہور کے ایک لڑکے سے دوستی ہو گئی۔ بعد ازاں اس لڑکے نے شادی کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے لاہور آنے کا کہا جس پر میں 23 نومبر کو بذریعہ ریلوے لاہور پہنچی۔ لاہور پہنچنے کے بعد پب جی کے ذریعے دوست بننے والا لڑکا مجھے ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں مجھے 3 دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ بعد ازاں ملزم مجھے ہوٹل میں چھوڑ کر فرار ہو گیا اور پھر میں ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی تھیں تو دو آدمیوں نے انہیں نوکری دلانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد انہیں سرور روڈ پر واقع ایک گھر میں لے گئے جہاں اس کا کئی مرتبہ ریپ کیا لیکن وہ بالآخر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ریپ کی ایف آئی آر 28 نومبر کو نارتھ کینٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اور اب کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مری، مسلح گروہوں میں تصادم کے معاملہ میں 10ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
-
اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخواہ حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، فیصل کریم کنڈی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 30 اگست تک تعطیلات، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے
-
دیر، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جے یو آئی کے ضلعی امیرجاں بحق،اہلیہ شدید زخمی
-
بھارت میں پاکستانی سیلیبرٹیز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کھلنے کے فوری بعد دوبارہ بند
-
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.