پاکستان پیپلز پارٹی کا 54 واں یوم تاسیس میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کی صدارت میں منایا گیا

اس موقع پر 54 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

malik khurram shehzad awan ملک خرم شہزاد اعوان منگل 30 نومبر 2021 11:43

پاکستان پیپلز پارٹی کا 54 واں یوم تاسیس  میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا( 54 واں یوم تاسیس ) میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کی صدارت میں منایا گیا۔اس موقع پر 54 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔پھر نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم سے لوگوں کے دلوں کو منور کیا گیا اس موقع پر گلف مڈل ایسٹ اور یو اے ای کے تمام کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔

اور متحدہ عرب امارات کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔جس میں نظامت کے فرائض عرفان قمر گوندل ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی گلف نے انجام دیئے۔

شرکت کرنے والوں میں نثار محمود خٹک نائب صدر پی پی پی گلف ، چوہدری سجاد نزیر سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف ، تھامس جان صدر مینار ٹی ونگ ، زوالفقار علی مغل انچارج پالیسی پلاننگ اور میڈیا ،فنانس سیکرٹری ارشد بٹ سید غضنفر علی نقوی سمیہ ناز ملک۔

(جاری ہے)

نجمہ جیلانی، سارہ رائے، نجمہ ، احسان، مدیحہ شیخ ، ملک خرم شہزاد اعوان احسن نذیر اکمل۔شاہ، احسان شفیق گوگا، شفیق الرحمان صدیقی، محمد آمین سرگانہ، حاجرہ شیریں درانی صدر پی پی پی خواتین ونگ یو اے ای ، سید طاہر گردیزی شاہ۔ باصل اسحاق، ،ملک اسلم، شاہد منور۔محمد زبیر۔قاسم امین۔میاں منور احمد اور تمام عہدیداران موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے آپنے خطاب میں آج کے دن کے حوالے سے بھٹو عزم پر روشنی ڈالی۔

کہ کس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن اس پارٹی کی بنیاد رکھی۔ اور اس پارٹی کا منشور کیا تھا ۔روٹی کپڑا اور مکان، اور آج ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے اس پرچم تلے ایک سا تھ اکٹھے ہوئے ہیں۔اور ہمیں آج کے دن اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منشور کو آگے لے کر ایسے ہی جوش کے ساتھ بڑھتے رہے گے۔میاں منیر ہانس کا مزید کہنا تھا۔

کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس نے آپنی نصف سنچری مکمل کی ہے۔اور یہی جماعت پاکستان کے عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے انفارمیشن سیکریٹری چوہدری سجاد نظیر نے اپنے بیان میں کہا۔ہمیں آج کے دن اور زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اعزازی شیلڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا. کہ ایسے اعزاز سے میرا جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے اور میرا دل پہلے سے ذیادہ بہتر طریقےسے کام کرنے کے لیے متحد ہوجاتا ہے ۔

اس موقع پر نئے نوٹیفکیشن کا اجراء کیا گیا۔میاں منیر ہانس نے نئے لوگوں کو پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ میں خوش آمدید کہا۔اس کے علاوہ اچھی پرفارمنس پر کچھ عہدیداران کو اعزازی شیلڈ، اور سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ اور آن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔۔اس تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔تقریب کے آخر میں تمام کارکنان شاندار کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔اور میاں منیر ہانس، چوہدری سجاد نظیر نے شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔