Live Updates

جافورا آئل اینڈ گیس فیلڈ کی ترقی کیلئے 10 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

جافورا گیس فیلڈ کے ابتدائی مراحل کی تیاری کی لاگت 24 ارب ڈالر ہے‘ دوسرے مرحلے کی لاگت 44 ارب امریکی ڈالرتک پہنچ سکتی ہے‘ آرامکو چیف

منگل 30 نومبر 2021 15:16

جافورا آئل اینڈ گیس فیلڈ کی ترقی کیلئے 10 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی فرم ’آرامکو‘ کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ کمپنی نے جافورا آئل اینڈ گیس فیلڈ کی ترقی کے لیے 10 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ناصر نے مزید کہا کہ جافورا فیلڈ کی ترقی کے پہلے مرحلے کی لاگت 24 ارب ڈالر ہے، جب کہ فیلڈ کو تیار کرنے کے دوسرے مرحلے کی لاگت 44 ارب امریکی ڈالرتک پہنچ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیلڈ کی ڈویلپمنٹ کے منصوبے سے روزگار کے دو لاکھ بالواسطہ یا براہ راست مواقع پیدا ہوں گے۔تیل کی قیمتوں کے بارے میں الناصر نے کہا کہ تیل کی منڈیوں نے اومیکرون کے بارے میں اپنے ردعمل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ہے اپنے غیر روایتی گیس کے ذخائر کو ترقی دے رہا ہے۔وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان آل سعود نے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کانفرنس میں کہا کہ جافورا فیلڈ پراجیکٹ پر ریاستی بجٹ میں 5 سے 6ارب ریال (1.3 سے 1.6 بلین ڈالر) سے زیادہ لاگت نہیں آئے گی۔

الجافورا مملکت کا سب سے بڑا غیر وابستہ گیس فیلڈ ہے اور اس کے ذخائر کا تخمینہ 200 ٹریلین کیوبک فٹ خام گیس ہے۔آرامکو کے چیف امین ناصر نے مزید کہا کہ گیس قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں منتقلی کا سنگ بنیاد ہے۔ مملکت نے پہلے کہا تھا کہ اس کا مقصد 2060 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو صفر پر لانا ہے۔انہوں نے الجافورا فیلڈ کو آرامکو کے اہم منصوبوں میں سے ایک قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اس فیلڈ سے 650 ملین کیوبک فٹ گیس تیار کی جاسکے گی۔ توقع ہے کہ یہ مرحلہ 2030 تک تقریباً دو ارب معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس تک پہنچ جائے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جافور فیلڈ کی ترقی کا پہلا مرحلہ گیس پلانٹ اور گیس پمپنگ کی سہولیات کے قیام سے شروع ہوتا ہے۔آرامکو نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اسے توقع ہے کہ 2036 تک گیس کی فروخت کی پیداوار تقریباً 2.2 بلین مکعب فٹ تک پہنچ جائے گی۔ اس کے علاوہ ایتھین گیس کی یومیہ پیداوار 4 کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات