کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل قومی منصوبہ ہے‘راجہ فرخ خورشید
اس منصوبے سے آزادکشمیر حکومت کو بھی واٹر یوز چارجز سمیت مختلف ٹیکسوں کی صورت میں آمدن بھی حاصل ہو گی
منگل 30 نومبر 2021 15:16
(جاری ہے)
پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کی حکومت کوہالہ ہائیڈرو پاور جنریشن پراجیکٹ کو بہت اہمیت دیتی ہے جس سے دیگر متعدد فوائد کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیموں کے بننے سے کئی طرح کے ماحولیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کو منصوبے کے شروع میں ہی حل کرنے کی منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ کوہالہ پاور پراجیکٹ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت آزادکشمیر میں چار بڑے منصوبوں میں سے ایک منصوبہ قرار دیتے ہوئے راجہ فرخ خورشید نے کہا کہ 2027 سے قبل مکمل ہونے والے اس منصوبے کی تکمیل سے آزاد کشمیر کی معیشت پر نہایت مثبت اثرات پڑیں گے اور آزاد کشمیر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ کوہالہ ہائیڈرو پاور کمپنی نے منصوبہ شروع کرنے سے پہلے ہی ماحولیاتی مسائل پر توجہ دی ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے منصوبہ شروع کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا عظیم ترین دوست اور ہمسایہ ملک ہے۔پاکستان اور آزاد ریاست جموں و کشمیر میں چینی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں ہم تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس وقت چین کی کئی اہم کمپنیاں پاکستان اور آزادکشمیر میں متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔جن میں 1124میگاواٹ کا کوہالہ پاور پراجیکٹ، 720میگاواٹ کا کروٹ پاور پراجیکٹ اور اس سے قبل نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے منصوبے شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.