
زراعت کو نفع بخش کاروبار بنانے کے لئے جدید رحجانات کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تخفیف غربت بھی ممکن بنائی جا سکے:وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں
بدھ 1 دسمبر 2021 16:27

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ روایتی طریقہ کاشت کی وجہ سے ہماری فی ایکڑ پیداوار انتہائی کم ہے اگر زرعی سائنسدانوں کی سفارشات پر عمل کیا جائے تو پیداوار میں بڑھوتری کی جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے مگر بدقسمتی سے ہم ان کا دانشمندانہ استعمال نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ غذائیت کی کمی کی وجہ سے صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں اگر ہم گندم اور مکئی کی آمیزش سے آٹا تیار کریں تو اس سے غذائی معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ پاکستان کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 31من ہے جبکہ ترقی پسند کاشتکار 60من تک حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کسان کے پاس وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اسے زرعی مداخل حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا مسئلہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھادوں کے متناسب استعمال پیداواریت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بھی بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کو 175ارب روپے کی گندم درآمد کرنا پڑی جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10سے بیس فیصد اجناس زائد المیعاد ہارویسٹرز کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہے اگر حکومت ہارویسٹر پر 35 سے 40ارب تک سبسڈی فراہم کرے تو اس سے اربوں روپے کی گندم بچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو سطح پر مرغیاں پالنے کو فروغ دیا جائے تو اس سے غربت میں گھرے ہوئے افراد کو باآسانی انڈے اور گوشت کی دستیابی سے پروٹین کی کمی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کو یونی کوڈ کے نام سے مرغیوں کی ایک قسم تیار کی ہے جو کہ سال میں 200 سے زائد انڈے دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بصیرت کے مطابق بیک یارڈ پولٹری کا فروغ ایک سنگ میل ثابت ہو گا جو کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد فراہم کرے گا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرالی ہے،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی
-
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
-
اٹک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے جاری
-
ملتان بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.