Live Updates

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا

جمعرات کو بلائے گئے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں سمیت 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی میں شرکت کی دعوت

muhammad ali محمد علی بدھ 1 دسمبر 2021 21:48

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2021ء) وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا، جمعرات کو بلائے گئے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں سمیت 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی میں شرکت کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج جمعرات کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے پارٹی اجلاس میں ناصرف سینئر پارٹی رہنماوں بلکہ 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی قیادت بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کئی اہم امور زیر غور آئیں گے، اہم فیصلے بھی کیے جانے کی توقع ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات