پولیس نے طالبہ کو اغواء کر کے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا

ْملزم عون فرخ طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا ء کے بعد ایکسپو سینٹر کے پاس مکان میں لے گیا تھا

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:14

پولیس نے طالبہ کو اغواء کر کے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) انویسٹی گیشن پولیس نے طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا ،ملزم عون فرخ طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا ء کے بعد ایکسپو سینٹر کے پاس مکان میں لے گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا،ملزم لا ء کا طالبعلم اور نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔مقدمہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے عدالت میں پیش کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔