
بھارت کی چینی دبئی کے راستے پاکستان آںے کا انکشاف
یہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کی چینی دبئی جا رہی ہے اور وہاں سے پاکستان آ رہی ہے،وزیراعظم تحقیقات کرائیں اور اگر یہ درست ہے تو اسے روکا جائے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری ذکا اشرف کا بیان
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 3 دسمبر 2021
10:56

(جاری ہے)
ایک انٹر ویو میں ذکا اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے جو ملاقات ہوئی اس میں دل کھول کر باتیں ہوئی ہیں اور جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو گئی ہیں ۔
ہم نے کہا ہے کہ حکومت بیشک چیک اینڈ بیلنس رکھے لیکن انڈسٹری اپنا کام کرے اور حکومت اپنا کام کرے ۔ چینی ایک سیاسی نعرہ بنا دیا گیا حالانکہ چینی ایشو نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن نے جتنا جرمانہ عائد کر دیا ہے وہ تو ہم ساری انڈسٹری کا لوہا بھی بیچیں تو وہ ادا نہیں ہوتا اور اس کے خلاف ہم کیوں نہ عدالت میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹے بازوں کا شوگر انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ، سٹہ تو کپاس اور دیگر مصنوعات پر بھی کھیلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایف بی آر کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے پر کوئی اعتراض نہیں، ہم تو ایف بی آر کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو انڈسٹری اربوں کی سرمایہ کاری کر کے کروڑوں لوگوں لوگوں کو روزگار دے وہ مافیا نہیں ہوتی ، مافیا تو لوٹتے ہیں ، امید ہے اب شوگر انڈسٹری کے لئے مافیا کا لفظ استعمال نہیں ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
خوفناک تباہی کا نشانہ بننے والے خیبرپختونخواہ میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی
-
پاکستان اور ڈنمارک میں صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا اغوا قابلِ مذمت ہے
-
میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات
-
تم عمران خان کو نہیں جھکا سکے تو اب اس کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہو؟
-
علیمہ خان کے بیٹے پر 2 کم سن بچوں کے سامنے زبردستی کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا
-
علیمہ خان نے بیٹے کے اغوا کی تصدیق کر دی
-
یوٹیوبر عمر عادل کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی ٹی آئی کیلئے ایک ہی دن میں عدالت سے دوسری اچھی خبر
-
اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی
-
روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
-
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.