سہارا ویلفیئر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی معذورں کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے جو قابل تحسین ہے‘خواجہ صدام حسین

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) تین دسمبر عالمی یوم معزوراں کے موقع پر سہارا ویلفیئر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی رجسٹرڈ کی جانب سے ایس ڈی ایم اے کے تعاون سے بیناء سے محروم اور افراد باہم معزوراں کو مفت سفید چھڑیاں،واکرز اور بیساکھیاں دینے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب کے مہمان خصوصی نوجوان سماجی شخصیت سول انجینئر خواجہ صدام حسین تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ صدام حسین نے سہارا ویلفیئر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی رجسٹرڈ کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آئیندہ سال ماہ مء میں ایمبولینس سروس کے لیے گاڑی ڈونیشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سالوں سے جس طرح چیئرمین سہارا ندیم احمد اعوان اور ان کے رضا کار خدمت انسانیت سمیت افراد باہم معذورں کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،انھوں نے کہا کہ ہم دیار غیر میں وطن کی محبت اور تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں،سہارا کی جانب سے ہر مشکل کی گھڑی میں بھرپور کردار اور شہری دفاع کے علاؤہ ایس ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام باعث خوشی و اطمینان ہے،اس موقع پر انھوں نے ایس ڈی ایم اے کے تعاون سے دیا جانے والا سامان بھی دور دراز سے آنے والے مستحقین زکوٰة غریب بے سہارا اور یتیم افراد میں تقسیم کیا اور انھیں ہدایت کی کے اس سامان کو صحت مند ہوتے ہی آگے پہنچانا ان پر فرض ہے تاکہ دیے سے دیا جلتا رہے،اس موقع پر سہارا کے سیکرٹری جنرل چودھری امجد ایوب،خواجہ عبدالغنء،عامر رفیق،وسئم احمد،کا،ف شفیق سمیت قرب و جوار کے زعماء بھی موجود تھے،شرکاء تقریب نے سہارا ویلفیئر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی رجسٹرڈ اور ایس ڈی ایم اے کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام تک شہداء زلزلہ،شہداء کشمیر پاک فوج کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔