Live Updates

/سابق حکومت کے دورمیں ملک کابچہ بچہ گروی تھا ،کسی بھی ملک سے قرضہ لینے کے لیے ان کی شرائط بھی ہوتی ہیں، شہباز گل

ملک کو خود مختار بنانے کے لیے وزیراعظم کی پالیسیاں قابل ستائش ہیں، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:15

/سابق حکومت کے دورمیں ملک کابچہ بچہ گروی تھا ،کسی بھی ملک سے قرضہ لینے ..
وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ سابق حکومت کے دورمیں ملک کابچہ بچہ گروی تھا ۔کسی بھی ملک سے قرضہ لینے کے لیے ان کی شرائط بھی ہوتی ہیں۔ ملک کو خود مختار بنانے کے لیے وزیراعظم کی پالیسیاں قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے احمد نگر میں حامد ناصرچٹھہ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق ناظم گوجرانوالامحمد فیاض چٹھہ اور محمد احمد چٹھہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والی جماعتیں عوام کی خیر خواہ نہیں ہیں۔ وہ اپنی اپنی چوری چھپانے کی تگ و دًو کر رہے ہیںاور عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے توڑ کے لیے اگلے ماہ حساس کارڈکے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کررہے ہیں جس سے 13کروڑ عوام مستفید ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب کے حالیہ بیان کے حوالے سے کہاکہ چوہدری سرور کے بیان کو غلط رنگ دیا جارہا ہے وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں ۔ چوہدری سرور کے بیان کے سیاق و سباق کو سمجھنے کی کو شش کرنا چاہئے ۔اس موقع پر کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب چودہری محمداحمدچٹھہ نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جو مارچ میں متوقع ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں نیاسیٹ اپ متعارف کروارہے ہیں جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ۔مہنگائی کا واویلہ مچاکر عوام میں ہیرو بننے والے بہت جلد زیرو کی لسٹ میں ہوں گے۔ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔سابق حکومتوں کی وجہ سے جو مشکلات پیداہوچکی ہیں ان کا احسن طریقے سے سدباب کررہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات