پاک فوج اور کرکٹ اکیڈمی کے باہمی تعاون سے نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی کاافتتاح کردیاگیا
ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:27
(جاری ہے)
نیلم کے نوجوان کھلاڑی KPLکے لیے تیاری کریں۔ نیلم کرکٹ اکیڈمی کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کوپاکستان بھر میں کھیلنے کے مواقعے فراہم کرینگے ۔
دودھنیال کے مقام پر رنگا رنگ اور قومی ترانوں کی گونج میں کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل عبدالرشید خان، ٹیچر آرگنائزیشن کے صدر شیرزمان ،چیف ایگزیکٹو کرکٹ اکیڈمی عبدالرشید ڈار، صدرمشتاق حسین، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک امتیاز نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل صحت مند انسان کی ضمانت اور اسپتالوں کی ویرانی کاباعث ہیں۔ صحت مند سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کے میدانوں کوآباد کرنا ہوگا۔ پاکستان میں کرکٹ کے شعبہ سے وا بستہ لوگ آج اعلیٰ اقتدار تک پہنچے ہیں۔یہاں کے نوجوان نیلم کرکٹ اکیڈمی سے تربیت حاصل کر کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کاحصہ بن کر دنیا میں اپنے ملک وملت کانام روشن کریں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور کرکٹ اکیڈمی کے باہمی تعاون سے نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی کا کمانڈنگ آفیسردودھنیال ، قومی کرکٹر محمد عرفان اور انتظامیہ نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر کاکہنا تھا کہ نیلم بھر کے نوجوان دودھنیال کرکٹ اکیڈمی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی نیلم کے نوجوانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ اور کھیلوں کے میدان میں آگے نکلنے کا بہترین موقع ہے ۔ اہلیان دودھنیال آصف خان ،محمد ایوب ڈار، اعجاز احمد خان، ماجد خان، اعجاز افضل ، سعید خان ، افسر ملک ، شفقت خان،صبوراقبال، اختر خان،عدنان رفیع ،محسن خان، عرفان ڈار، نواز ڈار، خالد حسن بٹ ودیگر نے نیلم ویلی کرکٹ اکیڈمی کاافتتاح کو نیلم کے نوجوانوں کیلئے ایک شاندارسہولت قراردیاہے ۔ تقریب کے مہمانان گرامی تحصیلدار اٹھ مقام سید یاسر علی بخاری ، ایس ڈی او ہائی وے الطاف حسین کو کمانڈنگ آفیسرنے سونیئرسے نواز ہے ۔ کمانڈنگ آفیسر دودھنیال نے بتایاکہ اکیڈمی کے ممبران کھلاڑیوں کوکھیل کی جملہ سہولیات ، کرکٹ کٹ مہیا کی جائیں گی اور یہاں کے نوجوانوں کو پاکستان کی مختلف کرکٹ اکیڈمیوں میں تربیت کیلئے مواقع دینگے ۔انشاء اللہ وقتافوقتاوادی کے دیگر مقامات پر بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کردار اداکرینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.