انسداد دہشت گردی عدالت: بخشی خانہ قتل کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدالت کے بخشی خانے میں 2 حقیقی بھائیوں کے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 11 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمے کے ملزم عبدالکفیل سمیت 5 ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ عدالت نے ملزمان کو آئندہ پیشی پر ملزمان فر فرد جرم عائد کرنے کے سلسلے میں عدالت میں طلب کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :