
پاکستان کی فلم انڈسٹری کے دو سینئر فنکاروں فلم اسٹار شاہد اور مصطفی قریشی نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو تعاون کی پیش کش کردی
وزیراعظم چاہیں تو انہیں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے تجاویز دے سکتے ہیں، اداکار شاہد، مصطفی قریشی کراچی والوں نے مجھے ہمیشہ بہت پیار دیا ہے۔ ایسا پیار مجھے لاہور میں بھی نہیں ملتا، اداکار شاہد کا تقریب سے خطاب فلم انڈسٹری میں سنتوش کمار کے بعد شاہد مکمل مردانہ وجاہت رکھنے والے ہیرو رہے ہیں۔ بہت سی فلمی ہیروئنز شاہد کی دیوانی رہی ہیں، مصطفی قریشی
اتوار 5 دسمبر 2021 18:25
(جاری ہے)
اس موقع پر پریس کلب کی جانب سے فلم اسٹار شاہد اور مصطفی قریشی کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
اداکار شاہد نے مزید کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے حسن طارق سمیت دیگر باکمال ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ کراچی والوں نے مجھے ہمیشہ بہت پیار دیا ہے۔ ایسا پیار مجھے لاہور میں بھی نہیں ملتا۔ فلم اسٹار مصطفی قریشی نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں سنتوش کمار کے بعد شاہد مکمل مردانہ وجاہت رکھنے والے ہیرو رہے ہیں۔ بہت سی فلمی ہیروئنز شاہد کی دیوانی رہی ہیں اور ان کی یہ وجاہت آج بھی برقرار ہے۔ مصطفی قریشی نے مزید کہا کہ شاہد ایک ور اسٹائل فنکار ہیں اور رومانوی کرداروں کے علاوہ انہوں نے فلموں میں ایکشن کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔ مصطفی قریشی نے کراچی پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں کراچی پریس کلب میں سب سے زیادہ ثقافتی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ اسلم شیخ نے کہا کہ شاہد صاحب آنے والے فنکاروں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اداکار عدنان جیلانی نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں آج بھی شاہد صاحب کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ بابر عباسی نے کہاکہ شاہد صاحب نے فلم انڈسٹری میں یادگار دور گزارا ہے۔ فیصل ندیم نے کہا کہ شاہد اور مصطفی قریشی صاحب کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔ تقریب میں صحافیوں کے علاوہ شاہد کے پرستاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کلچرل کمیٹی کے سیکریٹری عبدالوسیع قریشی نے اعلان کیا کہ فلم انڈسٹری میں شاہد صاحب کے 50 سال مکمل ہونے پر جلد ہی ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں لاہور سے بھی فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.