بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے، وفاقی وزیر شبلی فراز

الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200 امیدوار آسکتے ہیں ،تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے

اتوار 5 دسمبر 2021 21:40

بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے، وفاقی وزیر شبلی فراز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مختلف پینلز ہوتے ہیں،مختلف پینلز کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200 امیدوار آسکتے ہیں ،تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی،الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنیکا کہا ہے،ای وی ایم میں نیشنل اورصوبائی ووٹنگ کیلئے دو ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم میں 200 امیدوار آسکتے ہیں، مسئلہ امیدواروں کا نہیں مختلف پینلز کا ہے،بلدیاتی انتخابات جزوی طورپر ای وی ایم پر ہوسکتے ہیں،تحصیل ناظم کا انتخاب ای وی ایم سے ہوسکتا ہے۔