ثاقب نثار کے خلاف بیان حلفی کے مندرجات پر میرے والد قائم ہیں

بدقسمتی سے میڈیا کے ایک حصے نے جھوٹی خبر دی کہ والد اپنے ہی حلف نامے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ بیٹا رانا شمیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 دسمبر 2021 11:40

ثاقب نثار کے خلاف بیان حلفی کے مندرجات پر میرے والد قائم ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2021ء) : سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے کہا کہ میرے والد اس حلف نامے پر قائم ہیں جس پر انہوں نے لندن میں دستخط کیے تھے۔ والد اس حلف نامے پر قائم ہیں جس میں سابق قانون دان ثاقب نثار پر عدالتی ہیرا پھیری کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس نے ایک اور جج کو ہدایت کی کہ وہ 2018ء کے عام انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز شریف کی ضمانتیں نہ دیں۔

لندن میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا کے ایک حصے نے جھوٹی خبر دی کہ والد اپنے ہی حلف نامے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ میرے والد اب 73 سال کے ہیں اور انہیں سماعت کے مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ان کا حلف نامہ نہیں ہے۔ کمرہ عدالت سے غلط رپورٹنگ کی گئی، میرے والد نے کہا تھا کہ انہوں نے دی نیوز اسٹوری میں جو کچھ شائع ہوا ہے وہ نہیں پڑھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ انہوں نے لندن میں حلف نامے کو تیار کیا اور یہ کہ ایک عدالتی مقدمہ ہے۔ والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری والدہ ایک پرہیزگار اور مذہبی خاتون تھیں جو صرف اللہ سے ڈرتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ کو اس وقت دکھ ہوا جب انہوں نے 2018ء کے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران ثاقب نثار کو دیکھا اور 2018ء کے الیکشن سے قبل مریم نواز اور نواز شریف کو کسی بھی قیمت پر جیل میں رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

والدہ کا کہنا تھا کہ ناانصافی کام نہیں کرتی۔ ہمیں (عدالتی جوڑ توڑ کے ذریعے) سیاسی شہید پیدا کرنا بند کرنا ہوگا۔ لندن میں دس دن کی چھٹیوں پر آنے کے حوالے سے رانا شمیم کے بیٹے نے کہا کہ میرے والد کو معلوم ہے کہ اگر وہ اپنے الزامات ثابت نہ کر سکے تو وہ جیل جا سکتے ہیں۔ احمد حسن رانا نے کہا کہ میں لندن میں قیام کے دوران نواز شریف سے ملاقات نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تقریباً دس دن برطانیہ میں رہوں گا اور پھر اپنے اسکول کی ری یونین میں شرکت کے لیے کراچی جاؤں گا۔