کورنگی اور گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی

پیر 6 دسمبر 2021 15:06

کورنگی اور گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) کورنگی اور گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں ڈھائی نمبر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45سالہ حسین ولد یاسین زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، مضروب نے اسپتال میں بیان دیا کہ نامعلوم افراد اسلحے کے زور پر اس سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران اس نے مزاحمت کی جس پر انھوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ، علاوہ ازیں گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سی18سالہ ثاقب علی ولد شاہ محمد بھٹو زخمی ہوگیا ، پولیس نے اس واقعے کو بھی ذاتی دشمنی قرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔