
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس‘سری لنکن شہری کے قاتلوں کوسزادلوانے کی ہدایت
اس سانحے سے پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں.عمران خان‘اجلاس میں اب تک ہونے والی گرفتاریوں اور پیش رفت پر بریفینگ دی گئی
میاں محمد ندیم
پیر 6 دسمبر 2021
16:21

(جاری ہے)
وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی.
دریں اثناکامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت مافیاز کے پرانے سسٹم کو ختم کردیا جائے گا وزیر اعظم نے کہاکہ کھیل نوجوانوں کے لیے اس لیے ضروری ہے کہ جب آپ کھیلوں کے میدانوں میں مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں تو آپ کو جیتنا بھی آتا ہے اور ہار کی وجوہات بھی سمجھ آتی ہیں، آپ ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے بلکہ اس سے سیکھتے ہیں اور پھر نوجوان مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ آپ ہارتے تب ہیں جب آپ دلبرداشتہ ہوتے ہیں، یہ سب سے بڑا سبق ہے کہ کھیل آپ کو برے وقت کا مقابلہ کرنا سکھاتے ہیں، یہ زندگی کا وہ سبق ہے جو کوئی اور شعبہ نہیں سکھاتا. وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل آپ کی صحت کے لیے ضروری ہے اور صحت اللہ کی نعمت ہے، پاکستان وہ ملک ہے جہاں 70 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے تو ہمارے کوشش ہے کہ ہر محلے میں کھیلوں کے میدان ہوں، ہم خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کئی میدان تعمیر کر چکے ہیں. انہوں نے کہا کہ میری حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ ہم آپ کو بہتر تعلیم کا موقع دیں، ہماری دو صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت نے 47 ارب روپے کی اسکولرشپس دی ہیں جس سے 63 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان، بین الاقوامی سطح پر ہر کھیل میں شرکت کرے، اس کے لیے کھیلوں کے میدان، ایکسیلنس سینٹر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت مافیاز کے پرانے سسٹم کو ختم کردیا جائے گا.
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.