پی پی رہنماچوہدری طارق ساگر آف کھلانہ کی والدہ محترمہ کو بہارہ کہو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیاگیا

منگل 7 دسمبر 2021 15:17

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پی پی رہنماچوہدری طارق ساگر آف کھلانہ کی والدہ محترمہ اور پی ٹی آئی راہنما چوہدری زاہد فرید کی پھوپھو کی نماز جنازہ سجادہ نشین بنی حافظ شریف صاحبزادہ اشرف علی قدوسی کی اقتدا میں ادا کرنے کے بعد نئی آبادی بہارکہواسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق امیدوار اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ،ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن مرزا آصف علی،چیئرمین گجر اتحاد کونسل جہلم ویلی چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ،تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری زاہد فرید،پیپلزپارٹی مظفرآباد ڈویژن کے صدر خواجہ ناصرالدین چک،ممبر سینٹرل ایگزیگٹیو کونسل سید شفیق کاظمی،یونین آف جر نلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر،سینٹرل یونین آف جرنلسٹ جہلم ویلی کیصدر زاہد جاوید عباسی،راشد مغل،ممبر سپریم کونسل گجر اتحاد,چویدری مسعود انقلابی، چوہدری منظور بھلوٹ،فرید برق،لطیف علی،راجہ بشارت داؤد،سفیر مغل،ساجد ملک،محب المرتضی،اقبال رشید،راجہ عقیل،شجاع اکبر،اقبال جلال،چوہدری نوید علی،چوہدری خادم حسین،مولانا خلیل الرحمن سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والیسیکروں افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈدوکیٹ نے کہا کہ ماں ایک عظیم ہستی ہے ماں جب دنیا سے جاتی ہے تو انسان بے بس اور بے سہارا ہوجاتا ہے اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔