
پی پی206 خانیوال، مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر ووٹوں کی برتری حاصل
مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم4 ہزار740 ووٹ لے کر آگے اور پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا3 ہزار537 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 16 دسمبر 2021
18:21

(جاری ہے)
ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، اور شام 5 بجے تک جاری رہا، حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، پولنگ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔
دوسری جانب خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب انتخابی امیدوار نورین نشاط ڈاہا ووٹ کاسٹ کرنے آئیں تو پی ٹی آئی امیدوارنورین نشاط ڈاہا نے اپنا ووٹ شو کرنے پر ضائع کردیا۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے پولنگ اور انتظامی امور سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں کہ پری زائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے، حلقے میں کل 183 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے، پریذائیڈنگ افسران فوراً فارم ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ پر پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم جمع کرایں گے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کو صوبوں کو ان کا حق دینا پڑے گا، نئے این ایف سی ایوارڈ کیلئے فوری اجلاس بلایا جائے
-
امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قراردینا پاکستان کے مؤقف کی تائید بڑی کامیابی ہے
-
عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کے 90فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں
-
14 اگست کو ورکرز کے ایک ہاتھ میں پاکستان اور دوسرے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا ہوگا
-
علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا
-
غزہ: اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کی مذمت
-
افغانستان میں خواتین کے تیزی سے سکڑتے حقوق پر یو این ویمن کو تشویش
-
عمان: یمن میں جنگ بندی کے لیے یو این مذاکراتی عمل مکمل
-
سلامتی کونسل: خطروں سے پاک سمندر عالمی خوشحالی میں اہم، آئی ایم او
-
عمران خان سمیت جیلوں میں جتنے قیدی ہیں سب سیاسی بنیادوں پر قید ہیں
-
بلوچستان حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو رات میں سفر سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.