Live Updates

خانیوال میں ایک مردے نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 دسمبر 2021 16:38

خانیوال میں ایک مردے نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا
خانیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2021ء) : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمان کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک مردہ بھی ووٹ ڈال گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ بے نامی اکاؤنٹس سے شہباز شریف کو اربوں روپے منتقل کیے گئے، منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں، شہبازشریف کے خلاف تمام ثبوت آ گئے ہیں، اب عدالتوں کا کام ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے، شہباز شریف حمزہ شہباز پیسے لے کر سرکاری عہدے بانٹتے رہے، شہباز شریف کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، یہ منی لانڈرنگ نا کرتے تو ملکی حالات ایسے نا ہوتے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے معاملے کو اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مُردوں کے ووٹ ڈالنے میں مسلم لیگ ن کو خاص مہارت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مُردہ شخص کے 2 دفعہ ووٹ ڈالے گئے اور 15، 15 ہزار تک فوت شدہ افراد کے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ مُردوں کے ووٹ ڈالنے میں مسلم لیگ ن کو خاص مہارت ہے۔ اسی لیے مسلم لیگ ن نے قبرستان پر کمیٹیاں بٹھائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح مُردوں میں ان کے ووٹ بڑھ رہے ہیں اس سے وہ کامیاب ہوں گے اور جب تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں آئے گی مُردوں کے ووٹ پڑتے رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات