Live Updates

اہلیان لاہور سنسنی خیز کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں

دنیائے کرکٹ کے مشہور ترین کلب کی ٹیم پاکستان آئے گی، لاہور قلندرز کیساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 دسمبر 2021 00:56

اہلیان لاہور سنسنی خیز کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2021ء) اہلیان لاہور سنسنی خیز کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں، دنیائے کرکٹ کے مشہور ترین کلب کی ٹیم پاکستان آئے گی، لاہور قلندرز کیساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مشہور ترین کلب کے دورہ پاکستان کا اعلان، انگلینڈ کی یارکشائر کاؤنٹی کلب ٹیم جنوری 2022 میں لاہور میں لاہور قلندرز کیخلاف میچ کھیلی گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشہور یارکشائر کاؤنٹی کلب نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ برطانوی اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان معاہدے کے بعد دونوں طرف کے کھلاڑی مختلف کنڈیشنز میں ایک دوسرے کے ہاں تربیت حاصل کر سکیں گے۔ اس معاہدے کے تحت لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر حارث رؤف آئندہ ڈومیسٹک سیزن یارکشائر کی جانب سے کھیلیں گے۔ جبکہ معاہدے کے تحت یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ 16 جنوری 2022 کو یارکشائر اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں دوستانہ میچ کھیلا جائے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات