
کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے
این سی اوسی نے اومی کرون کے پھیلاؤ سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی
سمیرا فقیرحسین
پیر 3 جنوری 2022
12:28

(جاری ہے)
شہر اقتدار میں مجموعی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے، متاثرین کی اکثریت نے ویکسی نیشن نہیں کروائی تھی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 36 ہوگئی۔اومی کرون کے 33 کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کےلیے ویکسین لازمی لگوائیں۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔ این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق بوسٹر ڈوز ان لوگوں کو لگائی جائے گی جنھوں نے ویکسین کی آخری خوراک 6 ماہ پہلے لگوائی ہوگی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث براہ مہربانی ضابطہ کار (ایس او پیز ) پر عمل کریں، ماسک پہنیں اور اگر اہل ہو تو ویکسینیشن / بوسٹر کی مکمل خوراک کو یقینی بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
عمر ایوب اپنی پوری زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں گئے
-
خزانہ پھر سے خالی ہونا شروع؟
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
-
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
-
حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
-
پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
-
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
-
9 مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں بلکہ ریاست ہے
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
-
بلوچستان لانگ مارچ کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے
-
9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.