پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے زیر اہتمام کوٹلی کچہری کے مقام پر ہونیوالے جلسہ میں ’’زندہ دلان کوٹلی ‘‘ کی بڑی تعداد میں شرکت

اہلیان کوٹلی نے حقیقی معنوں میں سردار عبدالقیوم نیازی کو ’’عوامی وزیراعظم ‘‘ قرار دیا،عظیم الشان جلسہ عام میں تحریک انصاف کے ’’کھلاڑیوں ‘‘ نے بھرپور شرکت کر کے کوٹلی میں ایک نئی ’’سیاسی تاریخ‘‘ رقم کر دی

پیر 3 جنوری 2022 23:24

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے زیر اہتمام کوٹلی کچہری کے مقام پر ہونے والے جلسہ میں ’’زندہ دلان کوٹلی ‘‘ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اہلیان کوٹلی نے حقیقی معنوں میں سردار عبدالقیوم نیازی کو ’’عوامی وزیراعظم ‘‘ قرار دیا،عظیم الشان جلسہ عام میں تحریک انصاف کے ’’کھلاڑیوں ‘‘ نے بھرپور شرکت کر کے کوٹلی میں ایک نئی ’’سیاسی تاریخ‘‘ رقم کر دی،ڈسٹرکٹ کوٹلی کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کا جلسہ گاہ سی26 کلومیٹر پہلے استقبال شروع ہوا۔

(جاری ہے)

پہلا استقبال تتہ پانی میں وزیر ہائیر ہائیر ایجوکشن ظفر ملک کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ، اس کے بعد پھگواڑی ، اس کے بعد ساردہ کے مقام پراس کے بعد سردار سکندر حیات سپورٹس اسٹیڈیم جہاں پر اہلیان کوٹلی کی سول سوسائیٹی نے کیا بعد ازاں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی ،وزیر ہائیر ایجوکشن ظفر ملک ،وزیر صحت نثار انصر ابدالی اور وزیر مال چوہدری اخلاق کو ریسٹ ہائوس سے خصوصی تیار کردہ ’’بھگی‘‘ میں بٹھا کر ملازمین کی حلف برداری کی تقریب اور جلسہ گاہ میں لایا گیاجہاں پر وزیراعظم اور وزراء کو ڈھول کی تھاپ ،گھوڑوں کے ڈانس،پھولوں کی پتیاں ڈال کر پرجوش استقبال کیا گیا،اس موقع پر تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی ضلعی صدالماس ایڈووکیٹ سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر ملک ،وزیر مال چوہدری اخلاق،وزیر صحت نثار انصر ابدالی ،وزیر مواصلات اظہر صادق،وزیرخواراک علی شان سونی،وزیر ٹرانسپورٹ محمد حسین،مشیر چوہدری مقبول گجر،امیدوار اسمبلی ملک یوسف ایڈووکیٹ،چوہدری شوکت فرید،چوہدری آصف حنیف کیلوی ،چیرمین زکوة سجادہ نشین پناگ شریف عارف حسین شاہ،ممبرر کشمیر کونسل سردار رزاق،چیرمین کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری معبوب ایڈووکیٹ،ظفر یاب سبحانی راٹھور،ظہیر عباس چوہدری،حافظ ثقلین شاہ،سیشن جج (ر) چوہدری محمد اسحاق،ملک زراعت ایڈووکیٹ،وقاص بٹ،پروفیسر حبیب ملک،وقاص ملک،سابق چیرمین ملک فیض ایڈووکیٹ، اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔