
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرپر 74سالوں سے اپنی قراردادوں پرعملدرامد کرانے میں ناکام رہا ہے، راجہ محمد فاروق حیدر
کشمیر کے مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا، کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
بدھ 5 جنوری 2022 16:57

(جاری ہے)
کشمیردو ممالک کے درمیان کوئی سرحدی یا زمینی تنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ ریاستی عوام کے بنیادی حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جس میں پرنسپل پارٹی اورمتاثرہ فریق کشمیری عوام ہیں، جن کی مرضی اوررائے کے بغیر کوئی بھی حل قبول نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 74 سال قبل اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق دینے کا وعدہ کیا لیکن یہ ادارہ اپنی ان قراردادوں پر عملدرامد کرانے میں بُری طرح ناکام رہاہے، راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست2019 کو جو اقدامات کیے وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، لیکن ہندوستان کوان اقدامات سے روکنے میں یہ ادارہ بے بس نظر آتا ہے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیری عوام اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو یہ باور کرا رہے ہیں کہ وہ اپنی جدو جہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق نہیں مل جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ان اداروں کو جان لینی چاہے کہ خطے کے اندر مستقل اور پائیدار امن کے قیام کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ عمران نیازی حکومت مسئلہ کشمیرپر پاکستان کی مروجہ پالیسی سے دستبردار ہو چکی ہے، 5 اگست 2019 سے پہلے انہیں معلوم تھا کہ موودی کیا کرنے والا ہے لیکن اس کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر کوئی موثر اورمظبوط اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیریوں کو خود اپنا مقدمہ دنیا کے اندر پیش کرنا ہو گا، پاکستان ہمارا مظبوط وکیل ہے، پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے لیکن موجودہ حکومت کشمیریوں کی تحریک اور ریاست کے تشخص کو ختم کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے، عمران نیازی نے جس طرح آزاد کشمیر کے آئین، قانون اور ضابطوں کی دھجیاں بکھیر کر خطے کے لوگوں کے حق رائے دہی کوغصب کیا ہے اور ان سے پانچ سال کے لیے حکومت سازی کا حق چھینا ہے، ان سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.