سندھ مکران کیلئے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی، محکمہ موسمیات

بدھ 12 جنوری 2022 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے وضاحت جاری کی ہے کہ اس کی جانب سے سندھ مکران ساحل پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔محکمہ موسمیات کا اپنے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہاکہ گزشتہ رات گوادر کے ساحل پر آئے زلزلے کے بعد سے کوئی سونامی نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

جاری کی گئی وضاحت میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحل پر زلزلے کے باعث سونامی آ سکتا ہے جس کا کوئی وقت متعین نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوادر اور کراچی میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔