Live Updates

2023 کا الیکشن ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری انتخاب ہوگا،فواد چودھری

منی بجٹ منظوری کیلئے اپوزیشن کو پارلیمان میں شکست ہوئی، آئندہ انتخابات میں موجودہ یہ چہرے پارلیمان سے باہر ہوں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 جنوری 2022 18:15

2023 کا الیکشن ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری انتخاب ہوگا،فواد چودھری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری انتخاب ہوگا، منی بجٹ منظوری کیلئے اپوزیشن کو پارلیمان میں شکست ہوئی، آئندہ انتخابات میں موجودہ یہ چہرے پارلیمان سے باہر ہوں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پارلیمان کی گزشتہ روز کے اجلاس کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پیپلزپارٹی کے رہنماء بیٹھے ہوئے ہیں، اس پر فواد چودھری نے کہا کہ توں شاکر آپ سیانا ایں۔

۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ:) پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست۔ انہوں نے کہا کہ انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔

(جاری ہے)

 


یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل2022 منظور کروا لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق اعتراضات اٹھانے والی اپوزیشن قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت کا راستہ روکنے میں ناکام رہی۔ حکومت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کثرت رائے سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 بھی منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی۔ اہم بلز کی منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ شوکت ترین کو اپنی نشست پر بلا کر خصوصی شاباش دی گئی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی حکومت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ضمنی مالیاتی بل 2021 بھی کثرت رائے سے منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے کئی اراکین نے شرکت ہی نہ کی۔ اپوزیشن کے 12 اور حکومت کے بھی 12 ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے۔ حکومت کو ایوان پر 18 ارکان کی برتری حاصل رہی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات