
رینجرز نے 3 عشروں بعد بوائز ہاسٹل کا ایک بلاک جامعہ کراچی کے حوالے کردیا
بلاک کی بحالی کے ساتھ شعبہ امتحانات، انرولمنٹ اور رجسٹریشن کے شعبے کا ریکارڈ منتقل کیا جائے گا،وائس چانسلر جامعہ کراچی
جمعہ 14 جنوری 2022 23:06
(جاری ہے)
ڈاکٹر خالد عراقی نے کہاکہ ہم نے کچھ ماہ قبل رینجرز کے سیکٹر کمانڈر سے ایک تقریب کے دوران اس معاملے پر بات کی تھی کہ جامعہ کراچی کے قیام کو اب 70 برس سے زائد گزر چکے ہیں اور یونیورسٹی کے پاس موجودہ عمارتوں میں اتنی گنجائش نہیں ہے کہ 70 سال سے موجود انرولمنٹ، رجسٹریشن اور امتحانی ریکارڈ کو مناسب انداز میں رکھا جائے جس سے لاکھوں طلبہ کا دستی ریکارڈ (فائلز)محفوظ رہ سکیں، اس بات سے سیکٹر کمانڈر نے بھی اتفاق کیا تھا اور جامعہ کراچی کی سفارش پر بوائز ہاسٹل کا ایک بڑا بلاک خالی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے اس بلاک کو انتظامی قبضے میں لینے کے بعد اس میں تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا کام تقریبا مکمل کرالیا ہے اور یہاں تقریبا 50 برس یا اس سے بھی زائد پرانی قیمتی لکڑی کی جالیاںکو محفوظ کرکے راہداریوں میں اس کی دوبارہ تنصیب کی جارہی ہے جس کے بعد اصل شکل میں بحالی کے لیے اس پر رنگ کے بجائے پالش کا کام کرایا جائے گا جبکہ انرولمنٹ، رجسٹریشن اور امتحانی ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لیے ہاسٹل کی عمارت کے ساتھ ایک بڑا حال بھی تعمیر کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹل کے کمروں میں دفاتر بنائے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ یہ بوائز ہاسٹل آئی بی اے کی عمارت کے بالکل سامنے قائم ہے لہذا آئی بی اے کی سڑک سے ہاسٹل تک طلبہ اور دیگر وزیٹرز کے لیے ایک کشادہ اور پکی راہداری بھی بنائی جائے گی۔جامعہ کراچی میں رینجرز گزشتہ 32 سال سے زائد عرصے سے اس وقت سے موجود ہے جب 9 جولائی 1989 میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین جھگڑے کے دوران کم از کم تین طلبہ مارے گئے تھے جس کے بعد جامعہ کراچی دو ہفتوں کے لیے بند کردی گئی تھی جبکہ اس وقت کی سندھ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی خدمات لے لی تھیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.