سوپور، پولیس نے 3 نوجوان گرفتار کر لیے

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور سے تین کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار نوجوانوں کے نام عرفات مجید ڈار، توصیف احمد ڈار اور مومن نذیر خان معلوم ہوئے ہیں۔ انہیں سوپور کے علاقے بمئی سے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ان پر عسکریت پسند وں کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔