فیصل آباد، 8سالہ طالبعلم کاواسا کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

بدھ 19 جنوری 2022 12:36

فیصل آباد، 8سالہ طالبعلم کاواسا کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) 8سالہ طالبعلم کاواسا کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا سخت نوٹس ، آئندہ ایسا اگر کوئی بھی حادثہ ہو ا تواس کے ذمہ دار ایم ڈیز واسا اور چیف افسران ہوگئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقہ جواد کلب قریب واسا کے سیوریج ڈرین کا مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث صدیق اکبر چوک تلیانوالہ روڈ کے رہائشی بابر ندیم کا آٹھ سالہ بیٹا صداقت علی سکول سے واپس گھر آتے ہوئے مین ہول میں گر گیا بعد ازاں اہل علاقہ اور لواحقین کے احتجاج پر مختلف اداروں کے 10گھنٹے جاری سرچ آپریشن پر آٹھ سالہ صداقت علی کی نعش ملی اس افسوس ناک واقعہ پرچیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے ایم ڈیز واسا اور چیف افسران کے لئی باعث شرم ہے کہ بچے کھلے مین ہولز کی و جہ سے مر رہے ہیں، کچھ افسران اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے اگر کسی مین ہول کا ڈھکن غائب پایا گیا تو واسا کے ایم ڈیز اورلوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسرز ذمہ دار ہوں گے، اورفرائض میں کوتاہی برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،آن لائن کے چیف سیکرٹری پنجاب نے صداقت علی طالبعلم کاواسا کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر واقعہ کی ایم ڈی واسا سمیت دیگر غفلت کے ذمہ دار وںکے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ غفلت کے ذمہ دار وں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ انہوںنے جاں بحق بچہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔