پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی بائیو سیکیور ببل میں انٹری شروع ہوگئی

کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ہوٹل پہنچ گئے،فرنچائز کے غیرملکی کھلاڑی (کل) سے کراچی پہنچیں گے تمام کھلاڑی اور اسٹاف 3 روزہ قرنطینہ میں وقت گزاریں گے، دوران قرنطینہ کورونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، رپورٹ

جمعرات 20 جنوری 2022 23:25

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی بائیو سیکیور ببل میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی بائیو سیکیور ببل میں انٹری شروع ہوگئی،کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ہوٹل پہنچ گئے،فرنچائز کے غیرملکی کھلاڑی (کل) جمعہ سے کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑی اور اسٹاف 3 روزہ قرنطینہ میں وقت گزاریں گے، دوران قرنطینہ کورونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی ٹیموں کے ساتھ ہوٹل میں رہے گا، مقررہ تاریخ تک ہوٹل اسٹاف کو بائیو سیکیورببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔فرنچائز ٹیموں کو 24 جنوری سے نیٹ پریکٹس کی اجازت ہوگی۔