بھارتی وزیر اعظم مودی بیٹی پڑھائو کی بجائے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پٹاؤ‘ ‘کہہ گئے، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:31

بھارتی وزیر اعظم مودی بیٹی پڑھائو کی بجائے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پٹاؤ‘ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی بیٹی بچاؤ کو بیٹی پٹاؤکہہ گئے جس پر سوشل مییڈا پر مذاق بن گیا ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بیٹی پڑھاؤکہنا تھا یانہیں ٹیلی پرامٹرپھرخراب ہوایا نہیں کچھ پتا نہیں چلا۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو دماغ میں تھا وہ مودی کی زبان پرآگیا۔اپوزیشن کے مطابق دائیں بازو کا انتہا پسند میڈیا اب کیوں خاموش ہی راہول گاندھی کی زبان ایسے پھسلی ہوتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے پھوٹ رہے ہوتے۔بھارتی وزیراعظم کی زبان پھسلنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی مودی کا مذاق بن گیا۔