تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے ن لیگ کی سابقہ حکومت کی طرح جہلم ویلی کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ‘حافظ طارق محمود

اتوار 23 جنوری 2022 14:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) ممبر اوورسیز کوآرڈینیشن پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر وچئیرمین علماء ومشائخ ونگ آزادکشمیر حافظ طارق محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے ن لیگ کی سابقہ حکومت کی طرح جہلم ویلی کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی سابقہ حکومت اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے جہلم ویلی کو سری نگر کا گیٹ وے ہونے کے باوجود نظر انداز کیا۔

گذشتہ پانچ سالوں میں جہلم ویلی میں کوئی ایک میگا پراجیکٹ نہ لگ سکا موجودہ حکومت تو ویسے بھی مسائل سے نابلد نظر آتی ہے۔جہلم ویلی سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی سے ہونے کے باوجود مسلسل ضلع کو نظر انداز کرتے رہے اور اب دو وزراء حکومت جہلم ویلی کے مسائل سے نپٹنے کے لئے ایک دوسرے کو کاندھا پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ضلع جہلم ویلی کے لئے ایک مضبوط اور لمبے عرصے تک چلنے والے ماسٹر پلان کی ضرورت ہے جو شہر کے مسائل کو ہر حوالے سے ڈسکس کرے۔

مگر ایسا تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب عوامی نمائندگی کا اختیار حقیقی عوامی نمائندوں کو ہو جو کہ بہرحال ابجی مشکل نظر آ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں جہلم ویلی سمیت ریاست بھر میں بھرپور تعمیر وترقی ہوئی، انفراسٹرکچر بہتر ہوا، لوگوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا گیا جبکہ موجودہ اور گذشتہ حکومت میں فقط اقرباء پروری پر ہی گزارا کیا گیا۔